دینہ و گرد ونواح میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سامان کی ترسیل شروع ہو گئی

0

دینہ: مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے خوشخبری، دینہ و گرد ونواح میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سامان کی ترسیل شروع ،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونو ش دستیاب ہونے لگیں ،دھرنے کے اثرات کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوا۔

واجد سوانی ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،ڈیلی ریجن کنٹریکٹر ملازمین کی لسٹیں بھی منسٹری آ ف انڈسٹری میں منتقلی کے لئے بھجوا دی گئیں ،دو ہفتوں کے دوران تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیاء صارفین کو مہیا کر دی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز میں کافی عرصہ سے سامان نہیں مل رہا تھا جسکی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے ڈی چوک میں دھرنا دیا حکومتی مذاکرات کے بعد دھرنا ختم ہوا اور اب دھرنے کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے،دینہ و گردونواح کے یوٹلیٹی سٹورز پر عوام کی سہولت لئے گزشتہ روز سے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً دو ہفتوں کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیاء ضروریہ عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گی،صارفین کا یوٹیلیٹی سٹورز کی طرف دوبارہ رخ شروع ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.