دینہ

الاقصیٰ اسلامک ماڈل سکول دینہ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: ہیں وہی لوگ جہاں میں اچھے ، آتے ہیں جو کام دوسرے کے۔الاقصیٰ اسلامک ماڈل سکول کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈاکٹر شوکت محمود ، ڈاکٹر چوہدری ریاست علی، ڈاکٹر واجد چوہدری ، ڈاکٹر ثناء تبسم ،ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر عبد اللہ، ڈاکٹر افضال شہزاد اوردیگر کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق الاقصیٰ اسلامک ماڈل سکول ہڈالی منگلا روڈ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ صبح 9بجے تا 2بجے دوپہر تک جاری رہا، کیمپ ہذٰا میں آنکھوں ، دل کے امراض، بچوں کی بیماریوں ، خواتین کی بیماریوں سے متعلقہ فری علاج کی سہولت اور مریضوں کو فری ادویات تقسیم کی گئیں۔

اے آئی ایم ایس کے زیر اہتمام منعقدہ اس فری میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر شوکت محمود سابقہ ایم ایس سول ہسپتال جہلم، ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محسن خالد، ڈاکٹر چوہدری ریاست علی ، ڈاکٹر ثناء تبسم، چائلڈ اسپیشلسٹ واجد چوہدری، میڈکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر اکرم رضا، آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبد اللہ ، ڈاکٹر افضال شہزاد نے خدمات انجام دیں۔

350خواتین ، 150بچوں اور تقریباً200کے قریب مرد حضرات کا چیک اپ کیا گیا ، مجموعی طور پر 700کے مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ سے چیک اپ اور فری ادویات سے استفادہ کیا، سماجی ادبی زعماء نے الاقصیٰ اسلامک ماڈل سکول کے زیر اہتمام منعقد ہونے پر اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button