جہلماہم خبریں

انتخابی مہم ختم، حتمی معرکہ کل ہوگا۔ ن لیگ ، تحریک انصاف، پی پی پی، آزاد سب امید سے

جہلم: ضلع جہلم میں انتخابی مہم ختم ،حتمی معرکہ کل ہوگا ، ن لیگ ، تحریک انصاف ، پی پی پی ، آزاد سب امید سے ، فیصلہ عوام کرئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی الیکشن شیڈول کے مطابق23 اور 24 جولائی کی شب انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی ۔آخری دن مسلم لیگ ، تحریک انصاف کے امیدواروں نے درجنوں میٹنگز اور جلسے کئے اور عوام کو اپنے حق میں ووٹ دینے کی طرف راغب کیا۔

آج کے دن الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ مہم چلانے پر پابندی کے باعث اندر خانے مہم جاری رہے گی جبکہ کل بروز بدھ سال 2018کے جنرل الیکشن ہوں گے جس کیلئے تما م پارٹیوں سمیت آزاد امیدوار خم ٹھونک کر میدان میں اتر آئے ہیں اور ایک دوسرے پر غداری ، چوری ، بد کرداری کے الزامات لگانے والے الیکشن کے دن عوام کی منتیں کرتے نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے پارٹیوں نے ووٹرز کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک لے جانے کیلئے رکشہ ، گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کا انتظام کرلیا ہے جو شہریوں کو ان کی دہلیز سے لے جا کر ووٹ ڈلوانے کے بعد واپس گھر بھی چھوڑ کر جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button