بوڑا پنڈی میں اپنی مدد آپ کے تحت فلٹریشن پلانٹ اور سکول کے 2کمروں کی تعمیر کا کام شروع

0

دینہ: یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوڑا پنڈی میں اپنی مدد آپ کے تحت فلٹریشن پلانٹ اور سکول کے 2کمروں کی تعمیر کا کام شروع ،سکول کی دیوار بھی نئی تعمیر کر دی گئی ،اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوڑا پنڈی میں گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں سکول کی دیوار گر چکی تھی اور سکول کے 2کمرے انتہائی خستہ حالت تھے ،سکول انتظامیہ نے بوڑا پنڈی کی رہائشی سماجی نوجوان شخصیت ملک اظہر حسین کو بتایا جنہوں نے یوسی مغل آباد کی سیاسی شخصیات ملک شکیل قمر سکنہ بوڑا پنڈی اور راجہ خالد سکنہ آڑہ کی طرف سے خصوصی امدا د لیکر سکول میں دو کمروں کی تعمیر سمیت سکول کی دیوار نئی تعمیر کر دی۔

اسی طرح سیاسی شخصیت راجہ ضیاء سکندر کی بدولت ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سکول کی دیوار کے لئے خصوصی فنڈ بھی دیا اسی طرح صہبت علی مرحوم کی بیٹی الفت بی بی نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگا کر علاقہ بھر کی عوام کے لئے صاف پانی مہیا کر دیا ،فلٹریشن پلانٹ کے لئے ملک آصف سلطان اور چوہدری محمد اسماعیل نے اہم کردار ادا کیا۔

سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ ضیاء سکندر ،ملک نعمان ،ملک شوکت ،ملک مظہر ،ملک الطاف ،ملک خرم ،ملک توصیف ،ملک جواد ،ملک آصف ،ملک یاسر ،ملک عاطف اور اہلیا ن علاقہ نے مسائل حل ہونے پر اپنے معززین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.