گردونواح کی خبریں

بھائی نے تین بہنوں کو چھریوں اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیا، ایک جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں بھائی نے تین بہنوں کو چھریوں اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیا، چودہ سالہ سویرا موقع پر جاں بحق جبکہ دو بہنیں شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دی گئیں، زخمی ہونے والی دونوں بہنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ملزم تنویر موقع سے فرار۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور تھانہ جلالپور شریف کی رہائشی شاہدہ پروین نے پولیس کو بتایا گھر سے باہر مال مویشی کے پاس تھی کہ اسے گھر میں شور سنائی دیا جب وہ گھر آئی تو اس کے بیٹے تنویر نے اپنی تینوں بہنوں سعیدہ بتول عمر سولہ سال سویرا رشید عمر چودہ سال اور طیبہ رشید عمر پانچ سال کو ڈنڈوں اور چھریوں سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا جب کہ سویرا رشید موقع پر ہی فوت ہو گئی۔

سعیدہ بتول طیبہ رشید کو رورل ہیلتھ سنٹر جلال پور شریف لے جایا گیا جہاں سے ان کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، ملزم تنویر موقع سے ہی فرار ہو گیا، لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان پہنچا دی، ہیومین رائٹس سیل کے انچارج سب انسپکٹر عبدالرحمان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button