اہم خبریں

عام انتخابات کیلئے میدان آج سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل

جہلم: ضلع جہلم کے نولاکھ سے زائد ووٹر آج حق رائے دہی استعمال کریں گے،60 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں، ضلع بھر میں 758 پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران 4470، پولنگ افسران 2235 مل کر صاف شفاف الیکشن کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے،جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اے کیٹگری میں شامل 60 پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کر دیئے گئے ، انکی ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کی جائیگی۔

قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر درجنوں امیدوار میدان میں ہیں ، جنرل الیکشن 2018کیلئے آج 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ میں ضلع جہلم سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے درجنوں امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ضلع جہلم کے نو لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کریں گے۔

ضلع جہلم میں ماضی میں ہونے والے الیکشنوں کے دوران ٹرن آوٹ کبھی ساٹھ فیصد تک نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے نصف سے زائد ووٹ ضائع ہو جاتے ہیں حالیہ الیکشن میں نئی نسل کے کثیر تعداد میں شناختی کارڈ بننے کی وجہ سے امید کی جاسکتی ہے کہ ٹرن آوٹ ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button