Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ مرزا راشد ندیم

0

جہلم: رمضان بازار لگانے کا کام شروع، پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو رمضان المبارک کے موقع پر سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے رمضان بازار لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جہاں روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء انتہائی سستے داموں فراہم کی جائیں گی ۔

یہ بات چیئرمین بلدیہ حاجی مرزا راشد ندیم نے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کو سستی اشیاء کا تحفہ دیا جاتا ہے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں دالوں، سبزیوں ، پھلوں ، مشروبات ، کھجوروں ، مرغی گوشت سمیت گھریلو استعمال کی تمام تر اشیاء کے سٹا ل لگائے جارہے ہیں اور عملہ بلدیہ جہلم، ڈی سی جہلم کی نگرانی میں ماہ رمضان کے دوران ہمہ وقت حاضر رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.