Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ضلع جہلم میں شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

0

دینہ: ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، تلاوتِ قرآن پاک اور نفلی عبادات کیلئے مساجد میں خصوصی انتظامات،صرف ایک رات میں ہزار مہینوں کی عبادت کا ثواب حاصل کرنے کیلئے شہریوں کا ذوق و شوق عروج پر پہنچ گیا۔

اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ عزت و کرامت والی رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات، بخششوں اور مغفرت والی رات، ایک ہی شب میں ہزار مہینوں کی عبادت کا اجر دینے والی رات، سو اس رات کی گہماگمی کراچی میں بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے، شہر بھر کی مساجد سجی ہوئی ہیں، ختم قرآن، نفلی عبادات اور دعائیہ محفلوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگر احادیث اور روایات سے ثابت ہے کہ اس رات جبرئیل امین کی قیادت میں فرشتوں کا قافلہ زمین پر اُترتا ہے اور عبادت کرنے والوں کی مغفرت کیلئے طلوعِ آفتاب تک دعا کرتا ہے، علماء کے مطابق نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا، ایک ایسا ضابطہ حیات جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.