میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے نئے چیف آفیسر نے چارج لے لیا، تاجروں کے وفد سے ملاقات

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے نئے چیف آفیسر نے چارج لے لیا،مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد کی میونسپل کمیٹی کے نئے سی او سے ملاقات، شہر کی صورت حال پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان میں چیف آفیسر سیٹ خالی تھی جس پر ثناء اللہ بٹ کو تعینات کر دیا گیا، نئے سی او نے چارج لے کر کام شروع کر دیا ۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد ملک غلام مصطفے مٹھیوچوہدری زبیر استاد جلیل الطاف مری عمران نواب ظفر شاہ نے میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے نئے چیف آفیسر ثناء اللہ بٹ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ثناء اللہ بٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.