سول ہسپتال پنڈدادنخان کے 26 سکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی

0

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے 26 سکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی، ہڑتال کرنے والوں میں 21 مرد سکیورٹی گارڈز اور 5 خواتین سکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں سکیورٹی کمپنی نے 28 سکیورٹی گارڈز بھرتی کئے ہوئے ہیں جنہیں مارچ اور اپریل دو ماہ کی تنخوائیں ابھی تک نہیں مل سکیں حالانکہ یہ لوگ دن رات ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔

سکیورٹی گارڈز کے مطابق بار بار ایڈمن کو یاد دہانی کرانے کے باوجود تنخوائیں نہیں ملیں جس پر مجبورا سکیورٹی گارڈوں جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، اپنے حقوق کے لیے ہڑتال کر دی اور وہ ڈیوٹی پر نہیں گئے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.