دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی، ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

0

دینہ: نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،6نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے مالیت کے 26تولے طلائی زیورات ، ڈیڑھ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ،ڈاکو اہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ،علاقہ میں شدید خوف وہراس ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے 8بجے کے قریب 6نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو دینہ کے نواحی علاقہ بوہڑیاں دلیال میں مزمل حسین کے گھر داخل ہو گئے اور اس کے بیٹے مبشر حسین سمیت دیگراہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے یرغمال بنا لیا اور سب کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار شروع کر دی ۔

ڈاکوؤں نے گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے 26تولے طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ نقدی ،قیمتی کپڑے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ،ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.