Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

تیز رفتار بس کی حساس ادارے کی گاڑی کو ٹکر، حساس ادارے کے 2 ملازمین زخمی

0

دینہ: تیز رفتار بس کی حساس ادارے کی گاڑی کو ٹکر ،حساس ادارے کے 2ملازمین زخمی ،پولیس تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب چک مہیوں کے مقام پر سیالکوٹ سے راولپنڈی جانے والی بس نمبری 8276نے ڈرائیور کی غلطی کے باعث حساس ادارے کی گاڑی کو ٹکر دے ماری ،جس سے حساس ادارے کے 2ملازمین زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس تھانہ دینہ نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.