آئی سی آئی سوڈا ایش نے واٹر سپلائی کیلئے گفٹ کئے گئے ہیوی جنریٹر کو غیر قانونی دیوار کی تعمیر سے مشروط کر دیئے

0

کھیوڑہ ( ملک رمضان سے) پنڈ دادنخان کھیوڑہ پولیس قانون کی مجرم اور جرم کی محافظ بن گئی ،ہاتھی کے دانت کھانے کے اورد کھانے کے اور ،آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کا ہاتھی کا دوسرا روپ کھل کر سامنے آ گیا ،میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو عوام کے لئے گفٹ کئے جانے والے ہیوی جنریٹر کھیوڑہ کی عوام کو محبوس کرنے کے لئے بنائی جانے والی دیوار کی تعمیر سے مشروط کر دیے ،کونسلرز، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ اور عوام نے مشروط طور پر جنریٹر لینے سے انکار کر دیا۔

آئی سی آئی کو غیر قانونی دیوار تعمیر نہیں کرنے دیں گے آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ نے عدالتی سٹے آرڈر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غیر قانونی دیوار کی تعمیر زبردستی کرنا شروع کر دی ،علاقہ کے عوام اور میونسپل کمیٹی انکے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ۔مقامی پولیس سٹے آرڈر کی پاسداری کرانے کی بجائے غیر قانونی کام کرنے والی آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کی انتظامیہ کی ہمنوا بن گئی اور انھیں تحفظ فراہم کرتی رہی ،یوں پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ پولیس جرم کی رکھوالی بن گئی۔

آئی سی آئی انتظامیہ نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ سے نقشہ بھی منظور نہیں کروایا ،کھیوڑہ میں کارخانے کی تعمیر کے وقت چھوڑی گئی سٹرک جو کہ اب شاہراہ عام بن چکی ہے او ر وہاں ہزاروں افراد کی رہائش ہے اب آئی سی آئی انتظامیہ اس سٹرک پر پتھر کی دیوار تعمیر کر کے راستے بند کرنا چاہتی ہے لیکن کھیوڑہ کی رہائشی خواتین ،مرد ،بوڑھے ،بچے بزرگ سراپا احتجاج و سراپا مذمت ہیں ۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل اور انکی کا بینہ نے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کی انتظامیہ کے خلاف قرارداد منظور کی ہے کہ ہم ہزاروں افراد کے راستے تنگ اور بند نہیں ہونے دیں گے آئی سی آئی کو غیر قانونی دیوار تعمیر نہیں کرنے دیں گے جبکہ آئی سی آئی انتظامیہ نےسینکڑوں مزدوروں کی مدد سے دیوار تعمیر کرنا شروع کی تو اہلیان کھیوڑہ و خواتین احتجاجاً باہر نکل آئے واقع کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے اراکین بھی موقع پر پہنچ گئے اور دیوار کی تعمیر رکوا دی۔

آئی سی آئی انتظامیہ نے پولیس کی موجودگی میں مذاکرت کئے تو کہا کہ ہم نے چار ماہ قبل میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی معرفت بڑے جنریٹر اہلیان کھیوڑہ کو دینے کا اعلان کیا تھا اب ان جنریٹر کو دیوار کی تعمیر سے مشروط کر دیا ہے جس پر اہلیان کھیوڑہ اور میونسپل کمیٹی نے جنریٹر لینے سے انکار کر دیا ہے اور غیر قانونی دیوار کی تعمیر نہ کرنے دینے کا دھمکی دے دی ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.