Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پٹرولنگ پولیس کی بروقت کارروائی ، جانور چوری کرنے والے ملزم ناکہ بندی کے دوران گرفتار

0

دینہ: پٹرولنگ پولیس کی بروقت کارروائی ، جانور چوری کرنے والے ملزم ناکہ بندی کے دوران گرفتار ،ملزم کو پولیس تھانہ دینہ نے حوالے کر دیا گیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چک مہیوں پوسٹ کے اہلکار وں نے دورانِ ناکہ بندی ڈومیلی موڑ نزد کلرہ کے مقام پر ایک سوزوکی نمبری RPT-4350کو روکا جسکو خلیل الرحمن و لد محمد سلیمان سکنہ پائمال حال شمالی محلہ سوہاوہ چلا رہا تھا گاڑی میں ایک عدد بکرا اور بکری لوڈ تھی۔

پولیس کے دریافت کرنے پر ملزم مشکوک حرکات کرنے لگا اتنے میں پیچھے سے ایک شخص زبیر حسین ولد عبدالعزیز سکنہ پائمال تحصیل سوہاوہ آ گیا اور کہا کہ یہ جانور میرے ہیں یہ شخص چوری کر کے لے جا رہا تھا۔

پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں ملزم خلیل الرحمن کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں ملزم کو پولیس تھانہ دینہ کے حوالے کر دیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.