دینہ میں راہزنی کی واردات, نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی

0

دینہ: راہزنی کی واردات, نوجوان کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھراں روڈ دینہ پر خواتین سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پیسے چھین کر بھاگ رہے تھے جس پر ایک نوجوان شہزاد نے دیکھا اور اپنے موٹر سائیکل پر پیچھا شروع کردیا۔

کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو چلتے موٹر سائیکل سے دھکا دیکر گرا دیا جس پر نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا جو کہ نوجوان شہزاد کو کمر میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

شدید زخمی نوجوان کو آر ایچ سی دینہ منتقل کردیا گیا جہاں حالت ذیادہ خطرناک ہونے پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی تفتیش شروع کردی گئی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.