جہلم فورم کے زیراہتمام بڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم فورم کی کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

0

سوہاوہ: جہلم فورم کی تعلیم اور صحت کے لیے کی گئی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ جہلم کے دور افتادہ علاقوں میں ابھی بھی صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم جہلم چوہدری غلام احمد زمرد نے جہلم فورم یوکے کےزیر اہتمام بڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کیے گئے کئی پراجیکٹس عوامی فلاح و بہبود کا باعث بن رہیں ہیں۔ اوورسیز کمیونٹی کا اپنے علاقے سے خدمت کے کاموں میں حصہ لیکر محبت کا اظہار نہایت خوش آئند ہے۔

کیمپ آرگنائزر شکیل کھٹانہ نے کیمپ میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں، ڈاکٹرز، سپانسرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ آج کا کیمپ ضلع جہلم کے بڑے کیمپس میں سے ایک ہے اور اس میڈیکل کیمپ میں آٹھ سو سے زائد مریضوں کا فری چپک اپ کیا گیا ہے۔

چوہدری کامران یوسف، خواجہ وسیم، ڈاکٹر اعجاز، محمد اشفاق اور دیگر مخیر حضرات نے کیمپ کے لیے مفت ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی آئی تھی جنھوں نے 40مریضوں کو مفت آپریشن کے لیے الشفاء راولپنڈی ریفر کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات اور مفت علاج معالجہ کی اس کاوش کو عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں شکیل کھٹانہ کی قیادت میں جہلم فورم کے رضا کار رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے رہے۔

اس موقع پر نگیال کونسل کے لیبر کونسلر چوہدری تصدق کی جانب سے ڈاکٹرز، لیب آپریٹر ،میڈیکل سٹور اور دیگر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کوسرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ ڈومیلی بڑاگواہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایسے کیمپ کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس پر اہل علاقہ نے جہلم فورم یوکے کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔

کیمپ میں سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد، چوہدری کامران یوسف،صحافی نوید بٹ،صحافی جرار میر، صحافی عامر کیانی، صوبیدار منظور حسین کھٹانہ، صوبیدار نور احمد کھٹانہ اور جمیل احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ رضاکارانہ ڈیوٹی انجام دینے والوں میں راجہ رؤف کیانی، عمران خان، چوہدری تصدق، راجہ رفعت کیانی، رمیض مظہر،عمران کیانی، عدیل غفور کھٹانہ، عرفان ظفر، احسن گجر شامل تھے۔

چیف آرگنائزر جہلم فورم الیاس گوندل، سینئر نائب صدور فرخ بخاری، مقدسہ بانو، بانی رکن شہزاد مرزا، جہلم فورم برانچ کے صدر انور یعقوب، جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ، جوائنٹ سیکرٹری رضوان مظفر گجر،ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ کرنل وسیم، کوآرڈینیٹر راجہ نقاش،الیکش کمیشن کے اراکین ہارون کھٹانہ اور چوہدری عبدالرفیق نے بھی بڑاگواہ میں جہلم فورم کے کامیاب کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور شکیل کھٹانہ اور دیگر رضاکاروں کے کردار کی تعریف کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.