Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پاکستان تحریک انصاف کاحصہ تھے، حصہ ہیں اور اس کا حصہ رہیں گے۔ چوہدری زاہد اختر

0

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کاحصہ تھے، حصہ ہیں اور اس کا حصہ رہیں گے ،وطن پاکستان کے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نظریہ کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے ،یہ قربانی ہم آنے والی نسل اور ملک پاکستان کی بہتری کے لیے دے رہے ہیں ۔25جولائی کا فیصلہ آپ کے ووٹ نے کرنا ہے ،ملک سے کرپشن کرنے اور لوٹ مال کرنے والوں کے خلاف عوام اپنا فیصلہ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق صدر چوہدری زاہد اختر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بہتری کے لیے عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہمارا مقصد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو وزیر اعظم بنانا ہے ،تمام ووٹرز سپورٹرز اور محب وطن پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کریں ،اپنی ووٹ کا درست استعمال بلے کا نشان ہے ،پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف میں تھا اور اب بھی پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ۔پارٹی کی بہتری کے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے دکھوں کا مدوا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین غریب عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔25جولائی کو پاکستان سے ظالم حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا ۔25جولائی پاکستان میں تبدیلی کی کرن لے کر طلوع ہو گا اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ضلع جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 66چوہدری فرخ الطاف ،حلقہ پی پی 25راجہ یاور کمال سمیت تمام امیدواروں کے ساتھ پہلے بھی تھااور اب بھی ہوں ۔ہمارا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے تاکہ ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے ۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ پاکستان کی عوام مہنگائی ،بیروزگاری کی چکی میں پسی ہوئی ہے ۔سابقہ دور حکومت میں حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور غریب عوام کا پیسہ باہر کے ملکوں میں منتقل کیا ۔عمران خان ایک مشن کا نام ہے ،عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں ۔ملک میں بچے بچے کی زبان پر تبدیلی کا نعرہ گونج رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ عوام سابقہ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے منشور میں حقیقی تبدیلی دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کا استعما ل کرنے سے قبل ایک بار یہ ضرور سوچیئے گا کہ ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے پاکستان کے مستقبل اور آنے والی نسل کی بہتری کے لیے فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کیا آیا اپنا ووٹ ایسے لوگوں کو دیں جنہوں نے ملک کو لوٹا اور تباہ و برباد کر دیا ،کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے یا ایسے لوگوں کو جن کی سوچ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ،غریب کی زندگی میں خوشحالی لانا،روزگار کے مواقع اپنے ہی ملک میں فراہم کرنا ہے ۔آئیں ہم سب ملکر 25جوالائی کو اپنا فیصلہ بلے پر مہر لگا کر کریں ایک نیا پاکستان جو کرپشن سے پاک ہو کا فیصلہ دیں ۔پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.