کسی نئی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، الیکشن بھرپور طریقے سے لڑوں گا۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

0

کھیوڑہ: چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ میں کوئی نئی جماعت جوائن نہیں کر رہا، الیکشن بھر پور طریقے سے لڑنا ہے، اقتدار من جانب اللہ ہے، جماعتیں تبدیل کرنے سے اقتدار نہیں ملتا ۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے متعلق جو خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پارٹی تبدیل کر کے ن لیگ یا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں سب من گھڑت خبریں ہیں۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ انشاء اللہ میرے اللہ نے چاہا تو میں الیکشن بھرپور طریقے سے لڑوں گا اقتدار حاصل کرنے کے لیے پارٹیاں تبدیل کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں عوام کی خدمت کرنا ہمارا خاندانی شیوہ ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.