Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پی ٹی سی ایل دینہ کی پھرتیاں، شہری کو بغیر کنکشن کے بل بھجوا دیا

0

دینہ:پی ٹی سی ایل دینہ کی پھرتیاں، شہری کو بغیر کنکشن کے بل بھجوا دیا،نو ماہ قبل کنکشن بند کروانے والے شہری کو دوبارہ نیا نمبر الاٹ کر کے بل بھجوا دیا گیا، شہری سراپا احتجاج، محکمہ پی ٹی سی ایل کے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حبیب کالونی دینہ کے رہائشی صابر علی صابری نے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر 2017 کو پی ٹی سی ایل کے تمام واجبات ادا کر کے اپنا ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کنکشن بند کروا یا لیکن 9 ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد مجھے دوبارہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے میرے نام پر نیا فون نمبر کسی اور کو الاٹ کر کے اس کا بل بھیج میرے پتہ پر بھجوا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں پی ٹی سی ایل دینہ والوں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ کوئی مسئلہ نہیں ایسے کام ہوتے رہتے ہیں، جس صارف کو کنکشن دیا گیا ہے بل میں نام تبدیل کر کے اس کے نام کر دیا جائے گا۔ شہری نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس سلسلہ میں جب پی ٹی سی ایل دینہ سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہ غلطی سے پرانے صارف کو بل بھجوا دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.