Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

صحافیوں اور کونسلروں کا آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کھیوڑہ کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ

0

پنڈدادنخان/ کھیوڑا (ملک رمضان سے) ظالموں کے ساتھ نہیں چل سکتے کھیوڑہ کے کونسلرز اور تحصیل بھر کے صحافیوں کا آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

آئی سی آئی سوڈا ایش ایک طرف پورے شہر کو کیمیکل کے دھوئیں سے آلودہ کرے کیمیکل کے تالابوں کے ذریعے زمینوں کو بنجر کرے کھیوڑا کی غیور عوام پر ناجائز مقدمات درج کرائے پانچ ہزار کی آبادی کو ایک ناجائز غیر قانونی دیوار بنا کر محصور کرنے کی کوشش کرے اور دوسری جانب خود کو ماحول دوست اور عوام دوست ثابت کرنے کے لئے ڈرامے بازی کریں اس ادارے کا دوہرامعیار کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ کھیوڑہ کے کونسلرز اور عوام کا موقف

بائیکاٹ کرنے والے کونسلرز میں ملک علی اصغر ملک قمر بیگ مرزا گلزار غلام شبیر ملک فیصل راجہ احسان راجہ صادق حاجی صدیق کھوکھر حاجی صدیق کھوکھر حاجی عبد ملک ڈاکٹر عابد صدیق ریحان مہر تصور شامل ہیں اس کے علاوہ تحصیل بھر کے صحافیوں اور کھیوڑہ کی معزز عوام نے بھی اس افطار ڈنر کا بائیکاٹ کیا ۔

کھیوڑہ کے عوام نے اس افطار ڈنر پارٹی کا احتجاج بائیکاٹ کرکے ثابت کردیا کہ کھیوڑہ کی عوام ادارہ کے ہاتھوں مزید یرغمال نہیں بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.