دینہ میں ڈاکوؤں نے بوتلیں سپلائی کرنے والوں کو لوٹ لیا

0

دینہ: دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بوتلیں سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر ہزاروں کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھراں روڈ پر دن دیہاڑے 2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بوتلیں سپلائی کرنے والی گاڑی نمبری GAF-310 کو روکا اور اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور محمد پرویز اور اس کے ساتھی عمر علی کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ان سے 22ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.