دینہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا

0

دینہ: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ،گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے روزہ دار بے حال ،کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ،دوکاندار سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کا انتظار کرنے لگے ،درزی حضرات بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ،شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں واپڈاکی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مت مار دی ،گھنٹوں گھنٹو ں بجلی غائب ہونے سے عوام گرمی میں بلبلا اُٹھی ،روزہ دار سخت پریشان ،کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ،دوکاندار حضرات ہاتھوں پر ہاتھ دھرے سارا دن بجلی کا انتظار کرنے لگے ،مسجدوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازی پریشان ،سحر و افطار میں بھی بجلی غائب ہونے کی وجہ سے خواتین پریشان ،درزی حضرات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن فارغ بیٹھ کر وقت گزارنے لگے ،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.