Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پی ٹی آئی جہلم کو بڑا دھچکا، پیر سید انیس حیدر اور سید نعمان شاہ تحریک لبیک پاکستان میں شامل

0

پنڈدادنخان : پاکستان تحریک انصاف کوحلقہ این اے 67اور پی پی 27سے بڑا دھچکا،سجادہ نشین جلالپور شریف پیر سید انیس حیدر اور سید نعمان حیدر نے تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ دیا،پیر انیس اور نعمان شاہ نے تحریک لبیک کے وفد سے ملاقات کر کے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کر لی، پیر انیس حیدرحلقہ این اے 67سے تحریک لبیک کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر سید انیس حیدر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ جلال پور شریف پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کی موجودگی میں اپنے خاندان اور مریدین سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شرکت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر سید نعمان حیدر بھی تحریک لبیک میں شرکت کا اعلان کیا۔پیر سید انیس حیدر تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر جہلم کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑیں گے اورحلقہ پی پی 27 کیلئے اپنے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیں گے۔

ضلعی امیر جہلم تحریک لبیک پاکستان عاصم رضوی نے بھی پیر انیس حیدر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبادکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.