6ستمبر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ملکی استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: 6ستمبر کے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یوم دفاع پاکستان ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب ہماری بہادر مسلح افواج نے بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے عدی اعتبار سے بڑی فوج کو شکست سے دوچار کیا قوم آج بھی اسی جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار یوم دفاع کے موقع پر ملک شوکت حیات وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ملکی استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم پاکستان کی بقاء کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں انڈیا کو 1965 ء کی جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے جنرل قمر جاویدباجوہ جیسے نڈر اور بے باک سپہ سالار کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے شہید کی موت قوم کی حیات ہے ہمارے شہدااور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا یوم دفاع کو یوم شہدا کی یاد میں بھر پور جوش جذبے سے منانے پر آرمی چیف نے دل جیت لیے پاک افواج کی وجہ سے دنیا کفر پاکستان سے خوفزدہ ہے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی افواج کا کردار مثالی ہے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.