مسلم لیگ ن کا جہلم جلسہ، کھیوڑہ سے ملک فیصل عباس کی قیادت میں کارکنوں کی شرکت

0

کھیوڑہ: جہلم میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کے لیے کھیوڑہ سے ملک فیصل عباس اور علاقہ تھل میںسب سے بڑی ریلی ن لیگی ر یحان گروپ کی قیادت میں نکالی گئی میاں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ن لیگ کی ریلیوں میں کارکنوں نے رو عمران رو کے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ن لیگ کے جلسے میں تحصیل پنڈدادنخان کھیوڑہ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی قیادت میں ن لیگی کونسلرزو ورکروں نے ریلی نکالی اور کھیوڑہ شہر کا دورہ کیا اور اس کے بعد جہلم میں ن لیگ کے جلسے میں شرکت کے لیے راونہ ہوئے اور علاقہ تھل سے سب سے بڑی ریلی ن لیگی ر یحان گروپ کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں کھیوڑہ اور علاقہ تھل سے ن لیگیوں نے ریلی نکال کر لِلہ چوک پنڈدادنخان میں اکٹھے ہوئے اور جلوس کی شکل میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

ن لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی فوٹو والی ٹوپیاں ڈال کر اور پارٹی جھنڈے لہرا کر علاقے بھر رو عمران رو ،روک سکو تو روک لو ،ووٹ کو عزت دو ،نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگا کر بھرپور انداز میں میاں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے جہلم جلسے میں شرکت کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.