ضلع جہلم میں 100 فیصد تک سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے۔ عبدالستار عیسانی

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چک دریا تحصیل دینہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تدریسی عمل اور تعمیر کی جانے والی چاردیواری اور پینے کے صاف پانی ،صفائی ستھرائی اور دیگر امود کا جائزہ لیا۔

انکا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے پریزنٹیشن جیسی مثبت سرگرمی کو استعمال میں لانا چاہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ راجہ محمد سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد موجود تھے۔

انہوں نے بچوں سے تدریسی سوالات بھی کیے اور اساتذہ اور بچوں کی حاضری چیک کرنے کے بعد انہوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ قوم کے ننھے معماروں کو جدید تعلیمی سہولیات دینا ہونگی۔ ضلع جہلم میں 100 فیصد تک سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.