جماعت اسلامی ضمنی الیکشن کے متعلق باقاعدہ فیصلہ چند دنوں میں کرے گی۔ حافظ ممتاز ملک

0

کھیوڑہ: حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی آنے والے چند دنوں میں فیصلہ کریگی کہ ن لیگ یا پی ٹی آئی کے امیدوار کو حمایت کرنے کا اعلان اجتماع ارکان کی میٹنگ میں تمام ارکان کی رائے لے کر باقاعدہ فیصلہ کرینگے، جماعت اسلامی امیر تحصیل پنڈدادنخان حافظ ممتاز ملک کی میڈیا سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں جماعت اسلامی کا اجلاس ضلعی امیر جماعت عبدالحمید جہلمی کی زیرصدارت ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے امیر تحصیل پنڈدادنخان حافظ ممتاز ملک نے تمام ارکان کو سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے متعلق رائے لی کہ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو کسی جماعت کا ساتھ دینا چاہیے۔

کافی بحث و تکرار کے بعد یہ طے ہوا کہ اتوار کے دن ہونے والے اجلاس میں تحصیل بھر سے تمام ارکان کی خصوصی مشاورت کر کے فیصلہ کرینگے کہ حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی نے ن لیگ کے امیدوار حاجی ناصر للِہ یا پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شاہ نواز کی حمایت کرنی ہے اجلاس آخر میں ملکی سلامتی امن بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.