Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں شام ،یمن ،فلسطین اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرمظالم کیخلاف ریلی کا انعقاد

0

دینہ: مجلس وحدت مسلمین کے اپیل پر شام ،یمن ،فلسطین اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرمظالم کے خلاف پُر امن ریلی کا انعقاد، ریلی میں مردہ امریکہ،مردہ باد اسرائیل کے نعروں کی گونج۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے قائدعلامہ راجہ ناصر جعفری اعلان پر شام ،یمن ،فلسطین اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر دہشت گردی اور مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پورے ملک کی طرح مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے سیکرٹری جنرل سیّد وسیم حیدر اور ڈپٹی سیکرٹری سیّد حسنین مہدی کی اپیل پر مولانا باقر حیدری امام جمعہ و جماعت مسجد صاحب الزمان کی قیادت میں تحصیل دینہ منگلا روڈ پر ایک پُر امن ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کا آغازہڈالہ سیّداں ،دینہ سے شروع ہواجو مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی منگلا روڈ پر پہنچ گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد مخالف نعرے درج تھے۔

شرکائے ریلی سے مولانا محمد باقر حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ارشاد خد اوندی ہے کہ ہے اہل ایمان یہود و نصارا تمھار ے کبھی بھی دوست نہیں بن سکتے ،آج جبکہ شام،برما ،فلسطین اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جارہا ہے اِن مظالم پر اسلامی ممالک کیوں خاموش ہیں،امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل سُن لے کہ وہ وقت بالکل قریب ہے جب فلسطین کے مسلمان اپنی جدوجہد آزادی سے قبلہ اوّل بیت المقدس کو آزاد کر ا کر دم لیں گے۔

اِس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین سیّد وسیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جتنے بھی کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھا لے لیکن وہ کبھی بھی کشمیر میں تحریک جہدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا ہم شام،یمن،فلسطین اور برما پر ظالمانہ دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں،آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہے کہ تمام مسلم ممالک کو چاھیئے کہ اسلام مخالف دشمن کے خلاف ایک آواز بن کر پوری قوت کے ساتھ اُٹھ کھڑے ہوں۔

ریلی سے معروف شاعر و سیکریڑی تعلیم مجلس وحدت مسلمین مجائد حسین میر نے بھی خطاب کیا۔اختتام ریلی پر امریکہ اور اسرئیل کے پرچم بھی نظر آتش کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.