Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ماہ رمضان کی آمد آمد، دینہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا

0

دینہ: ماہ رمضان کی آمد آمد ، دینہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا ،ذ خیرہ اندوزوں نے کمر کس لی ،عوام کو لوٹنے کا پلان تیار،آڑھتی اور مارکیٹ کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،عوامی مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کریم کے نزدیک آتے ہی ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی ، عوام کو لوٹنے کا پلان تیار،گزشتہ روز عوام کی اکثریت نے بتایا کہ دوکاندار سبزی فروٹ اور گوشت کو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ،مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں اسی طرح دالیں ،سبزی ،فروٹ و دیگر اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ بے خبر اپنی مستی میں مگن نظرآ رہی ہے۔

رمضان کی آمد سے قبل غریب عوام پریشان حال ،باقی ممالک میں اسلامی تہوار آنے پر اشیاء خوردنوش سستی کر دی جاتی ہیں مگر پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی کر کے روزہ داروں کو لوٹا جاتا ہے ،جیسے ہی رمضان کی مقدس گھڑیاں شروع ہوتی ہیں مفاد پرست ٹولے دونوں ہاتھوں سے خودساختہ ریٹ کی بدولت عوام کو لوٹتے نظر آتے ہیں۔

عوام نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف جسٹس پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ، ڈی سی جہلم اور اے سی دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ شہر سے ذخیرہ اندوزوں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کو محاسبہ کیا جائے تاکہ عوام ماہ مضا ن میں باآسانی اشیاء خودنوش خرید سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.