جالپ برادری پنن وال کا متفقہ فیصلہ، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان

0

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد +چوہدری شعیب سے) جالپ برادری پنن وال کا متفقہ فیصلہ، مسلم لیگ (ن) حلقہ NA 67کے اْمیدوار راجہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان، ان کی الیکشن کمپین کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام جو پورے حلقہ میں راجہ مطلوب مہدی کی حمایت اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کیلئے حکمتِ عملی تیار کرے گی ۔

ضلع جہلم کی معروف مذہبی شخصیت مولانا راجہ مظہر علی کی کوششوں سے جالپ برادری پنن وال میں راجہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کیا اور باقائدہ جالپ برادری کے بڑے بڑے PTIکے سپوتوں نے بھی راجہ مطلوب مہدی کی حمایت کے اعلان کے بعد باقائدہ اْن کی الیکشن مہم شروع کر دی ۔

مولانا مظہر علی خان نے صحافیوں کو بتایا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) حلقہ NA 67اورPP 27میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف خدائی مخلوق کی سرگرمیاں اور سیاسی مخالفت کی بنا کر کیے گئے فیصلے مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.