سات مئی کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا جہلم میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ: اپنے قائد میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کا 7 مئی جہلم آمد پر والہانہ استقبال کرنے کے لیے چیئرمین ملک فیصل عباس نے ن لیگی کارکنوں کے ہمراہ بھرپور تیاریاں کرنی شروع کر دی، شہر سے ن لیگی کارکنوں کی ایک بہت بڑی ریلی نکال کر اپنے قائد کا جہلم آمد پر بھرپور ویلکم کرینگے قائد نواز شریف کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں

کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک فیصل عباس نے میونسپل کمیٹی میں ن لیگی کارکنوں اور کونسلرز سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کے دورہ اقتدار میں ہمارے ملک نے بھرپور ترقی کی اور میاں نواز شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ناسور دہشت گردی سے پاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ ہمارے لیڈر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کی 7مئی کو جہلم شہر آرہے ہیں ہم نے اپنے قائد کے بھرپور استقبال کرنے کے لیے کھیوڑہ شہر سے ایک بہت بڑی ریلی نکال کر جہلم شہر جائیں گے ۔

ن لیگی کونسلرز اور ن لیگی کارکنوں نے چیئرمین ملک فیصل کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اپنے قائد کاتاریخی استقبال کرینگے ۔

اجلاس میں چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات ملک عرفان اعجاز نو جوان مسلم لیگی رہنما مسلم لیگ سٹی صدر ملک زاہد ملک قمر کونسلر ملک شاہین صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک سفیر اجمل حاجی عابد ملک کونسلر اور ان کے علاوہ دیگر کونسلرز و دیگر مسلم لیگیوں نے بڑی تعداد میں شرکت ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.