کھیوڑہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شدید گرمی سے عوام نڈھال

0

کھیوڑہ: شہر اور اردگرد کے علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شدید گرمی سے عوام نڈھال، شہر میں پینے کے لیے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی اور کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے، عوامی سماجی حلقوں کا اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور اردگرد کے علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کھیوڑہ شہر میں بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنے سے پانی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، شہری پینے کے لیے پانی کو بھی ترس گئے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ خدا را ہمارے علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں کچھ سانس لے سکیں اور شہر میں پینے کے لیے پانی کی سپلائی بہتر ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.