Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

شیخ اکرام اور کلثوم اختر سیٹھی کے مہر فیاض سے اختلافات ختم، آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق

0

دینہ: کوششیں رنگ لے آئیں ،دینہ کے سابق چیئر مین بلدیہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق لیڈی جنرل کونسلر کلثوم اختر سیٹھی کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے ایم پی اے مہر محمد فیاض سے اختلافات ختم ،آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق لیڈی جنرل کونسلر کلثوم اخترسیٹھی کے امیدوار برائے ایم پی اے مہر محمد فیاض سے عرصہ دراز سے اختلافات چل رہے تھے کوششیں رنگ لے آئیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ PP25 مہر محمد فیاض کلثوم اختر سیٹھی اور بعد ازاں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں تمام اختلافات کو ختم کر کے آئندہ مل کر چلنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پر شیخ اکرام الہی اور کلثوم اختر سیٹھی نے اپنی برادری سمیت مکمل حمایت کا اعلان کیا ،میٹنگ میں چوہدری ندیم خادم امیدوار برائے ایم این کے متعلق بھی مسئلہ زیر بحث رہا جس پر اختلافات کو آئندہ چند روز میں دور کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.