Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

صحافی معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک فیصل عباس

0

پنڈدادنخان (سید اسد بخاری سے)ایم سی کھیوڑہ میں صحافیوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں نے نوجوان صحافی مدثر ملک کے نام پر منسوب کر دی اور ان کی جراتمندانہ صحافت کو بھرپور سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کی سربراہی میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز حاجی محمد سلیمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔چیئرمین ملک فیصل عباس اور وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے صحافیوں کی خدمات کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے کہا کہ صحافی معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں صحافی بلامعاوضہ خدمات سرانجام دینے والی واحد قوت ہے جو قلم کی نوک پہ مضبوط حکومتوں کا بھی رخ بدل دیتی ہے اور پاکستان کا چوتھا ستون ہیں اور صحافی برادری اپنی جان خطرے میں ڈال کر بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں

ملک شوکت حیات وائس چیئرمین کھیوڑہ ایم سی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ہم تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں کو تحصیل بھر کے مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں نے چیئرمین وائس چیئرمین کو صحافیوں کے اعزازمیں تقریب منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کھیوڑہ کے نوجوان صحافی مدثر ملک کی صحافتی خدمات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ اس نوجوان نے چھوٹی سے عمر اور بڑے کم وقت میں تحصیل بھر کے مسائل اجاگر کر کے اپنا ایک مقام بنایا آج کی یہ تقریب مدثر ملک کے نام کرتے ہیں ۔

جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب یونس شہباز آصف حیات مدثر ملک نے بھی چیئرمین ملک فیصل عباس اور وائس چیئرمین ملک شوکت حیات اسسٹنٹ سی او حاجی محمد سلیمان ودیگر ممبران میونسپل کمیٹی کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

تقریب میں حاجی محمد سلیمان اسسٹنٹ چیف آفیسر ملک امین ملک قمر حسین کونسلر و چیئرمین سالٹ ڈیلرز ملک زاہد کونسلر و سٹی صدر کھیوڑہ حاجی ملک عابد کونسلر ملک طارق رہنما مسلم لیگ ن محمد اشرف سیالوی کونسلر حاجی عابد محمد وسیم سیما و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.