ن لیگ اور تحریک لبیک کو جھٹکا، پیر بھچر شریف کی سادات اور اعوان برادری پی ٹی آئی میں شامل

0

دینہ: پاکستان تحریک انساف کو بڑی کامیابی مل گئی، دینہ کی معروف روحانی بستی پیر بھچر شریف کی سادات اور اعوان برادری کے سرکردہ افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تحریک انصاف جہلم کے مقامی رہنما چوہدری فوق شیر باز کی موجودگی میں سربراہ برادری سید ظہور احمد شاہ ،پیر عبدالجبار شاہ سجادہ نشین پیر بھچر شریف ،معروف سماجی شخصیت ذوالقرنین شاہ ،سید سہیل عثمان شاہ ،عمران خالد شاہ نے اپنی برادری کے ہمراہ حمایت کا اعلان کیا ۔

اعوان برادری کے نوجوان رہنما ملک ارسلان نے برادری کے ہمراہ تحریک انساف کے مقامی امیدوار چوہدری فرخ الطاف کے شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو سنگین بحرانوں سے نکال سکتا ہے سپریم کورٹ نواز شریف کو کرپٹ قرار دے چکی ہے اور آنے والا وقت پاکستان کی تاریخ کا بہترین دور ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.