سوہاوہ کے نواح میں بس پل سے نیچے جا گری، 13 افراد شدید زخمی

0

سوہاوہ: نواحی علاقہ میں بارش کی پھسلن کے باعث مسافر بس پل سے نیچے جا گری ،7خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی ،حادثہ کے بعد چیخ وپکار مچ گئی ،مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لئے مقامی کلینک میں منتقل کیا گیا ،اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ ڈومیلی کئی گھنٹے بعد پہنچی ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 7بجے کے قریب سوہاوہ کے نواحی علاقہ گجر کٹاریاں سے دینہ جاتے ہوئے مسافر بس نمبری AJKD-3697جب مائر پل کے مقام پر پہنچی تو بارش کی وجہ سے پھلسن کے باعث بس ڈرائیور شاہین اقبال ولد محمد اقبال سکنہ نگیال سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس سے بس میں سوار 7خواتین سمیت 13مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی ،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی کلینک میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا ،ریسکیو اور پولیس بروقت اطلاع کے باوجود کئی گھنٹے بعد پہنچی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.