Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

کسی بھی دور میں پودوں کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تہذین زوبی

0

دینہ: کسی بھی دور میں پودوں کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،پودے انسانی زندگی کی بقاء کا لازمی جزو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین دینہ کی پرنسپل میڈم تہذین زوبی نے کیا ،اس موقع پر کالج کی طالبات نے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ڈھیروں پودے لگائے ۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کی بدولت پودے لگانے کی وجوہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تیز رفتار دور میں لوگوں کو پودے لگانے کی فرصت نہیں جو ایک قابل افسوس بات ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل میں اس فکر کو اجاگر کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں خوب پھلیں پھولیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.