Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں موسم سرما کی موسلادھار بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا، گلیاں بازار پانی سے بھر گئے

0

دینہ : موسم سرما کی بارش سے دینہ کی گلیاں بازار پانی سے بھر گئے ،گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،نالیوں کا گندا پانی اور گند گلیوں میں تیرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں موسم سرما کی موسلادھار بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا ،منگلا روڈ، جی ٹی روڈ ،گلی محلے پانی سے بھر گئے اور نالے اور نالیوں کا گند گلیوں اور بازاروں میں تیرنے لگا ،نالیوں کے گندے پانی سے شہر میں بد بو پھیل گئی ،گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث لوگ گھروں میں دب کر رہ گئے۔ طلبا ء و طالبات کو سکول کالجوں میں جاتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر نالیوں اور نالوں کی بروقت صفائی ہوتی تو یہ حال نہ ہوتا لہٰذا چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.