وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں جلد از جلد تحقیقات کر کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے حملہ کے پس پردہ عزائم بے نقاب ہونے چاہیے سیاست کو سیاسی معالات تک ہی محدود رکھنا چاہیے میری تمام سیاسی رہنماوں سے پرزور اپیل ہے کہ سیاست میں ہمیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے سیاست کا جنازہ نہیں اٹھانا چاہیے بلکہ ہمیں ملکی سطح پر ایسے سیاست دان پیدا کرنے ہونگے جو کہ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں رول ماڈل ہو اور عوام کے دلوں میں بسیرا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ خدا راہ تمام سیاسی رہنماوں سے اپیل ہے کہ ملک پاکستان اور عوام پر رحم کھائیں ہم اگر عوام کو سکھ نہیں دے سکتے تو اذیت دینے کا بھی ہمارے پاس کوئی حق نہیں جیسا کہ حالات آپ کے سامنے ہیں کہ اگر کسی بھی رہنما کو سوشل میڈیا پر اگر ہٹ کیا جاتا ہے تو دوسری جماعتوں کے کارکنان ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں جس کے برعکس دونوں جماعتوں کے کارکنان میں نوبت لڑائی جھگڑے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں جس کی ایک تازہ مثال وزیر داخلہ پر حملے کا واقعہ ہے جو ان کے اپنے حلقے میں واقعہ ہوا ہے آئی جی پنجاب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو چاہیے کہ ملزم سے جلد تحقیقات کر کے اصل حقائق منظر عام تک لائیں اور اس سازش میں جو قوتیں بھی ملوث ہیں ان کو بھی بے نقاب کریں اور ملزموں اور اس سازش میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے دہشت گردی کے ناسور سے ملک کو پاک کیا، انشاء اللہ جہلم آمد پر اپنے قائد میاں نواز شریف محترمہ مریم نواز کا جہلم آمد پر کھیوڑہ شہر سے ایک تاریخی ریلی کی صورت میں استقبال کرینگے اور مخالفین کو بتا دیں گے کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا کل بھی قلعہ تھا اور آج بھی ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت کرینگے اور سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے اور کھیوڑہ کی تاریخ میں آج تک اتنے ترقیاتی کام کسی نے نہیں کروائے ہیں جتنے ہم نے ترقیاتی کام کروائے اور انشاء اللہ کھیوڑہ شہر کو ایک مثالی شہر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.