Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں نوجوان نے پسند کا رشتہ نہ ہونے پر خود کو گولی مار لی،7 سالہ بچہ بھی زخمی

0

دینہ: نواحی گائوں میں پسند کا رشتہ نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ،خود کو فائر مارنے کے دوران گولی آر پار ہونے سے پیچھے کھڑے 7سالہ بچہ کو جا لگی ،دونوں زخمیوں کو آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا ،بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نکی کے رہائشی محمد اجمل ولد سلطان محمود نے پولیس کو درخواست دی کہ محمد زبیر علی ولد علی اکبر سکنہ نکی جو کہ کالج میں پڑھتا ہے اخلاق نائی سکنہ نکی کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اور اس نے اپنے والدین کو رشتہ کے لیے اخلاق نائی کے گھر بھیجا جنہو ں نے رشتہ سے انکار کر دیا جس پرمحمد زبیر رشتہ انکاری سے دلبرداشتہ ہو گیا۔

نوجوان نے گھر سے پسٹل لے کر لڑکی کے گھر کے سامنے اپنے پیٹ پر پسٹل رکھ کر فائر کیا جو آر پار ہو کر اجمل کے 7سالہ بیٹے محمد سفیان کو بازو پر جا لگا ،دونوں زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا ،پولیس تھانہ دینہ نے اجمل ولد سلطان محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.