Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

0

دینہ: شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں کے چہرے بارش سے کھل اٹھے ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بیماریوں سمیت ،زمیندار بہت پریشان تھے ،عوام نے بھی حالیہ بارش پر پاک پرودگار کا شُکر ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ و گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے عوام کے چہرے کھل گئے ہیں ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بیماریوں نے ڈھیرے جما رکھے تھے ۔زمیندار حضرات بہت خوش دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علااقوں کی فصلوں کا دارومدار بارشوں پر ہوتا ہے کیوں کہ ہمارا علاقہ بارانی ہے اور اگر بارشیں بروقت پر نہ ہوتی تو ہماری فصلیں تباہ ہو جاتی اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے پینے کا پانی تالابوں میں جمع کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔

بارش بروقت ہو جانے سے ہماری فصلیں اچھی ہوں گی اور ہمارے سال کے دانے حاصل ہو جائیں گے ۔ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ،بارش سے پودوں جانوروں میں ایک مرتبہ پھر جان سی آ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.