راجہ سفیر اکبر کی گرفت مضبوط، حلقہ پی پی 25 کی سیاسی فضا یکسر تبدیل — رپورٹ: احسن وحید

0

حلقہ پی پی پچیس میں آزاد پینل خدمت گروپ کے راجہ سفیر اکبر کی گرفت مضبوط ہونے سے حلقے کی سیاسی فضا یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث ضلع جہلم کے بزرگ سیاستدان راجہ محمد افضل نے چوہدری ثقلین اور راجہ سفیر اکبر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد پینل خدمت گروپ تشکیل دیا جس کے بعد سوہاوہ شہر سمیت ڈومیلی اور دینہ کے درجنوں سابق کونسلروں اور چیئر مین وائس چیئر مین سمیت سیاست کے بڑے دھڑوں نے خدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد حلقہ کی عوام نے نوجوان امیدوار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے پیر الحاج راجہ علی اکبر کے فرزند راجہ سفیر اکبر کی پوزیشن حلقہ میں مزید مضبوط ہو گئی اوردونوں بڑی پارٹیوں سے ناراض ووٹرز نے آزاد امیدوار کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لینا شروع کر دیا جبکہ حلقہ پی پی پچیس کے واحد امیدوار ہیں جن کی روزانہ بیس سے پچیس کارنر میٹنگ منعقدہو رہی ہیں جو کہ ایک بڑے جلسے کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

نوجوان امیدوار راجہ سفیر اکبر انتخابی نشان جیپ سے الیکشن حلقہ پی پی پچیس سے الیکشن لڑ رہے ہیں راجہ سفیر اکبر نے اس سے پہلے چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان کا الیکشن لڑا جس میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور انہوں نے اپنی یونین کونسل کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے نہ صرف ذاتی وسائل استعمال کیے بلکہ انہوں نے حکومتی وسائل کو بھی حاصل کرنے کے لئے اپنی کوشش کر کے لاکھوں روپے کے ترقیاتی فنڈ حاصل کیے اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا ۔ راجہ سفیر اکبر کو جہاں چوہدری محمد ثقلین جیسے پرانے سیاستدان کا ساتھ حاصل ہے وہی پر چوہدری راشد، چوہدری شوکت، چوہدری ابرار ،ایم سعادت حسین شاہ سمیت دیگر بڑے دھڑوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ سوہاوہ کی دس یونین کونسلوں میں انتہائی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں ۔

راجہ سفیر اکبر نے مرکزی الیکشن آفس سوہاوہ کے افتتاح کے موقع پراپنے منشور کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انشاء اللہ عوام کی دی ہوئی عزت سے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے سوہاوہ شہر کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے دن رات محنت کرینگے اور سوہاوہ ،ڈومیلی اور دینہ کی عوام کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کرینگے جبکہ سوہاوہ دینہ اور ڈومیلی کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ڈیمز سمیت فلٹریشن پلانٹ اور دیگر پروجیکٹ کو جلد از جلد منطور کروا کر انہیں مکمل کرائینگے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پچیس جولائی کو اپنے حلقہ کی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہو کر نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس ، کالج اور یونیورسٹی فراہم کرونگاتاکہ اس حلقہ کی عوام سے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کیلئے پیش آنے والی تعلیمی مشکلات ختم ہو سکیں ۔ دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیم کے میعار کو بہتر کرنے کیلئے ان کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائیگی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کرینگے ان کو کبھی مایوس نہیں کرونگا اور پچیس جولائی کے بعد عوام کے خادم کے طور پر اپنے حلقہ کی عوام کے لئے ہر وقت دستیاب ہونگا اور حلقہ کے کسی بھی ووٹرز کے ساتھ کسی کو کوئی زیادتی نہیں کرنے دونگا ۔

عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ راجہ محمد افضل خان اور چوہدری محمد ثقلین کی آزاد پینل کی حمایت اور اس میں شمولیت سے حلقہ پی پی پچیس کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی ہے بالخصوص سوہاوہ شہر سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی طرف سے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے سوہاوہ شہر کی پانچ یونین کونسلوں اور ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں نے چوہدری محمد ثقلین اور راجہ سفیر اکبر کے پینل کی حمایت کی اور اسی طر ح دینہ سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے کے تین بار کامیاب ہونے کے باوجود کسی بھی بڑے میگا پروجیکٹ کے نہ ہونے پر دینہ کی عوام نے بھی آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر کو مکمل تعاون اور ان کی انتخابی مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں راجہ سفیر اکبر کے مسلسل عوامی و مضبوط عوامی رابطے سالہا سال جاری رہنے والی ڈور ٹو ڈور مہم اور ہر محا ذ پر سیاسی مخالفین کو شکت سے دو چار کرنے کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت عوام نے انہی سے تمام امیدں باندھ لیں ہیں۔

حلقہ پی پی پچیس میں حالیہ انتخابی مہم کے دوران آ ئے روز ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرتی چلی جا رہی ہیں اور سابق ارکان اسمبلی سے ناراض بڑے دھڑوں سمیت درجنوں بڑے سیاسی نام آزاد پینل خدمت گروپ میں شمولیت کے ساتھ ساتھ بھر پور انتخا بی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان بڑے ناموں کی شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ حالات کس طرف جار ہے ہیں اس بار عوام نے راجہ سفیر اکبر کے انتخابی مہم میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ راجہ سفیر اکبر بھاری اکثریت سے کامیابی کی پوزیشن میں آگئے ہیں صرف رسمی اعلان باقی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.