پنڈدادنخان کی عوام ووٹ کا صحیح استعمال کر کے تحصیل کی پسماندگی دور کریں۔ فرید ملک

0

کھیوڑہ: ہمارے حلقے میں ن لیگ 30 سالوں سے اقتدار کے مزے لے رہی ہے مگر افسوس کہ پھر بھی تحصیل پنڈدادنخان پسماندہ تحصیلوں میں سب سے زیادہ پسماندہ تحصیل ہے حکمران ووٹ لینے کے لیے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر ووٹ لینے کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں خدا راہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے سوچیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ پنڈدادنخان کے تحصیل رہنما فرید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا راہ اپنے ووٹ کے استعمال سے پہلے اپنے علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھیں افسوس ہوتا ہے 30 سال اقتدار کے مزے لینے والے سیاست دانوں پر کہ آج بھی ہماری تحصیل پنڈدادنخان میں کندوال سے لے کر داراپور تک کی 80% آبادی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے اور عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں سیاست دان الیکشن کے دنوں عوام سے ووٹ لینے کے لیے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کر کے بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیاست دانوں نے عوام سے یہی وعدہ کیا کہ انشاء اللہ اقتدار آتے ہی تحصیل کی پسماندگی کو دور کرینگے اور تحصیل بھر میں پینے کے لیے صاف پانی اور سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے مگر افسوس کہ صرف جھوٹے وعدے اور جھوٹے دعوے ہی کیے جاتے ہیں عوام سے ووٹ لے کر الیکشن جیتنے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اور پھر پانچ سالوں کے بعد جب الیکشن آتے ہیں تو سیاسی نمائندے حلقوں میں عوام کو نظر آنے لگتے ہیں اور پھر سے عوام کو امیدیں دینے لگتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.