Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

سال 2015 سے ضلع جہلم تعلیمی رینکنگ کے اعتبار سے ٹاپ فائیو پوزیشن پر فائیز ہے۔ عبدالستار عیسانی

0

جہلم: میدان تعلیم میں سال2015 سے ضلع جہلم تعلیمی رینکنگ کے اعتبار سے پنجاب بھر میں ٹاپ فائیو پوزیشن پر فائیز رہا اور ابھی مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، 1056 سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔گزشتہ آٹھ سالوں میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 400 گنا اضافہ کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کا تعلیمی بجٹ 62ارب روپے سے بڑھا کر 230 ارب روپے کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھوک فردوس جہلم، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سلیمان پارس اور گورنمنٹ پرائمری اسکول شمالی محلہ کا ہنگامی دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسکول میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف ٹھنڈا پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز چوہدری بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے سکول کے پرنسپل خضرات کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.