چیف آف پنوار راجہ تنویر پنوار کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

0

سوہاوہ: چیف آف پنوارراجہ تنویر پنوار کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی، سعودی عرب میں اپنے ایک ماہ کے قیام کے دوران انہوں نے عمرے کی ادائیگی، مقامات مقدسہ کی زیارت کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔اس قیام کے دوران جہلم سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے معروف بزنس مین راجہ تیمور اشرف نے میزبانی کے فرائض ادا کئے۔

راجہ تنویر پنوارعمرے کی ادائیگی کے بعد جب منگل کی صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو انکا استقبال کرنے کے لئے عزیزواقارب، دوست احباب اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے راجہ تنویر پنوار کو قافلے کی صورت انکے آبائی گھر پنوار ہاؤس کوٹ دھمیک پہنچایا۔ دن بھر انکی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

راجہ تنویر پنوار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی بزنس کمیونٹی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کو اپنا فرض جانتے ہوئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے میزبان دوست راجہ تیموراشرف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک ماہ تک ان کو سعودی عرب میں اپنا قیمتی وقت دیا اور اکٹھے عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں میں بھی ساتھ نبھایا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.