Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

یوم مزدور کے موقع پر سالٹ رینج فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیراہتمام کھیوڑہ میں ریلی کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے مزدوروں کی بڑی نمائندہ تنظیم سالٹ رینج فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام آئی سی آئی گیٹ کھیوڑہ سے لیکر سالٹ مائن سروے کالج تک ریلی نکالی گئی۔ڈنڈوت کے 250 مزدوروں کے دس سالہ پرانے واجبات فوری ادا کیے جائیں مزدور رہنماؤں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق یوم مئی کے حوالہ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں ریلی نکالی گئی جس میں تحصیل بھر کے سینکڑوں مزدوروں کے علاوہ فیڈریشن کے سر پرست راجہ کاظم کمال،غریب وال یونین کے صدر حاجی عبدالغفور،جنرل سیکر ٹری حاجی طارق محمود،ڈنڈوت سیمنٹ ورکر یونین کے صدر چوہدری عبدالرحمن،جنرل سیکر ٹری چوہدری ریاض،آئی سی آئی یونین کے صدر شہزاد گل،چیف آرگنا ئزر صغیر بٹ،چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، ملک عظمت،محمد یوسف ناز سمیت بہت سے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ریلی کے بعد فیڈریشن کے صدر چوہدری عبدالرحمن کی زیر صدارت جلسہ ہوا۔اختر آرائیں نے ڈنڈوت سمینٹ کے250ورکروں کے دس سال سے واجبات ادا نہ کرنے پر ڈنڈوت سیمنٹ انتظامیہ کو وارنگ دی کہ فوری طور پر واجبات ادا کیے جائیں۔چوہدری عبدالرحمن نے کہا کہ ہم ڈیڑھ سال سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس کو ہماری کمزوری سمجھ رہی ہے۔

حاجی عبدالغفور نے کہا کہ ہم نے غریب وال میں ہونے والے کئی واقعات میں جان بحق ہونے والے ڈیلی ویجز کو بھی معاوضہ لیکر دیا ہے۔

سرپرست راجہ کاظم کمال نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں قبل جو فیڈریشن کاپودا لگایا تھا اب وہ ایک مضبوط تنظیم بن چکا ہے۔مزدوروں کی بقا اتفاق و یگانت میں ہیں انھوں نے برطرف مزدوروں کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.