پولیس شہداء کے بچوں کے لئے تعلیم مکمل طور پر مفت کر دی ہے ۔ چوہدری مظفر اقبال

انبیاء کی میراث کے اصل وارث اساتذہ ہیں ۔ عبداللہ اعوان

0

کھیوڑہ: ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے ﷺ نے فرمایا کہ میرے معبوث ہونے کا مقصد تعلیم دینا ہے مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے اس لئے انبیاء کی میراث کے اصل وارث ہم اساتذہ ہیں لیکن اس کے لئے بہت ہی اچھے کردار اور محنت کا ہونا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار دی ایجوکیٹر ز ٹوبھہ کیمپس کے پرنسپل عبداللہ اعوان نے رزلٹ ڈے کے موقع پر بچوں کے والدین اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے انگلش میڈیم ہیں لیکن ہم نے آقاؐ کی تعلیمات سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے پلے گروپ سے کلاس ون تک قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھا رہے ہیں تا کہ میٹرک پاس کرتے وقت تمام طلبہ قران پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھ سکیں اور سمجھ سکیں ،ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کر رہے ہیں ، طلبہ اچھا انسان بننے کے ساتھ اچھے مسلمان بھی بن سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں میں خود اعتمادی آپ نے ان کی تقریروں اور ٹیبلو شو ز میں ملاحظہ کر لی ہے والدین تعاون جاری رکھیں تو انشاء اللہ مزید ترقی کریں گے ، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے ادارے کے پڑھے ہوئے تمام بچے معاشرے کے مفید شہری بنیں ،اس سال 2018میں ہم نے نہم کلاس شروع کر دی ہے اور ہمارا الحاق راولپنڈی بورڈ سے ہو گیا ہے نئے کمرے اور گراؤنڈ بنا دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری مظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کے مشورہ سے ہم اپنے تمام چاروں کیمپس میں پولیس شہداء کے بچوں کے لئے تعلیم مکمل طور پر مفت کر دی ہے جبکہ حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی فیسوں میں کمی واقع کر دی ہے اس کے علاوہ ہمارے سکول میں پڑھنے والے کسی بھی طالب علم کا سرپرست وفات پا جاتا ہے تو اس کی میٹرک تک مکمل تعلیم کی ذمہ داری ہم خود اٹھائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل عبداللہ اعوان ،چیئرمین چوہدری مظفر اقبال ،چیئرمین ملک امجد اعجاز جھاٹلہ ،چیئرمین لِلہ چوہدری اسد بشیر اللہ ،چیئرمین گولپور چوہدری نصیر احمد کھنڈوعہ ،صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل پنڈ دادنخان راجہ محمد فاروق ،معروف صحافی ملک ظہیر اعوان اورمائننگ انجینئر ملک عدنان پی ایم ڈی سی مکڑاچھ نے طلبا و طالبات میں شیلڈز ،اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ والدین نے اس موقع پر فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.