الیکشن جیت کر صحافیوں اورحلقے کے عوام کے تمام مسائل حل کروں گا۔ سید اکرم حسین بخاری

0

جہلم: الیکشن جیت کر صحافیوں اورحلقے کے عوام کے تمام مسائل حل کرونگا، صحافیوں کی عزت نفس بحال کی جائے گی، تمام سرکاری و نجی اداروں میں صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 سید اکرم حسین بخاری نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، جن کے حل کے لئے منتخب ہونے کے بعد ہر ممکن کوشش کریں گے،سرکاری اداروں میں صحافیوں کی عزت نفس کو بحال کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 26 میں اس بار مقابلہ انتہائی سخت ہوگا، انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ،میری انتخابی مہم ضلع جہلم کے غیور صحافی چلائیں گے۔ دوست احباب نے جس طرح میری حوصلہ افزائی شروع کر رکھی ہے اس پر تمام عزیز ، دوستوں ، بھائیوں کا بے حد مشکور ہوں، غریب ،سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے باغیرت شہری میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، جو کہ میرا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روہتاس روڈ پر محض اس لئے ڈیرہ قائم کر رکھا ہے کہ متاثرین کے مسائل کو حل کروا سکوں، (ق) لیگ میں شمولیت سوچ سمجھ کر کی ایک مرتبہ پھر ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، میری ٹیم میں ضلع جہلم کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ضلع جہلم کی تمام نشستیں چوہدری برادران کو جیت کر تحفے کے طور پر پیش کی جائیں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.