Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

میڈیکل سٹوروں کی غیرمعینہ مدت ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا، مریض رل گئے

0

کھیوڑہ: میڈیکل سٹوروں کی غیرمعینہ مدت ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا، مریض رل گئے، پنجاب حکومت خدا کا خوف کرے اب حکومت اپنے آخری وقت میں مریضوں سے دوائیاں بھی چھین کر مریضوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے، عوامی سماجی حلقوں کا چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ میں ظالمانہ ترامیم پر عمل درآمد کر کے میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال فوری ختم کروائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 26اپریل سے غیر معینہ مدت کے لیے تمام ہول سیل میڈیسن مارکیٹ تمام فارمیسز تمام میڈیکل سٹورز تمام فارما ڈسٹری بیوٹرز فارما سیوٹیکل کمپنیز تمام دیسی ہربل یونانی ہومیوپیتھک سٹورز مالکان نے پنجاب حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں ظلمانہ ترامیم کے خلاف میڈیکل سٹورز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

عوامی سماجی شخصیات میں ملک علی اصغر کونسلر ملک وقار رہنما پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالاحد احمد گوندل تحصیل صدر جے یو آئی یوتھ ملک عبید انور نوجوان رہنما پی ٹی آئی ملک رمضان معروف سماجی شخصیت راجہ سہیل احمد معروف بزنس مین و سماجی شخصیت کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیں پنجاب حکومت اپنے اقتدار کے آخر میں میڈیکل بند کروا کرمریضوں سے ادویات چھین کر مریضوں کو مارنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اگر شہری مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں لے کر جائیں تو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی جس کی وجہ سے مریض اپنے ادویات خریدنے کے لیے رل گئے ہیں حکومت اپنی غلط پالیسیسوں کی وجہ سے پہلے ہی عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے چکر میں ہے اور اب میڈیکل سٹوروں نے پنجاب حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں ظلمانہ ترامیم کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے میڈیکل سٹورز بند کر دئیے ہیں میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریض دوائیاں لینے کے لیے رل گئے اور ادویات خریدنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ۔

عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ پنجاب حکومت اور ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے مسئلے کو حل کروا کر میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال فوری ختم کروائیں تاکہ مریضوں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.