منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، کھیوڑہ پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا

0

کھیوڑہ: منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ عثمان تصدق ایس آئی کاشف خان اے ایس آئی محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پکڑ لیا، 1کلو60گرام چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر کھیوڑہ شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کر دی، انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ عثمان تصد ق اے ایس آئی محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم کے ہمراہ کھیوڑہ ڈنڈوت روڈ پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے امیر حسین ولد غلام شبیر سکنہ کھیوڑہ کو پکڑ لیا۔

ملزم سے 1کلو60گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 272/18 بجرم 9C ایف آئی آر درج کر لی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.